پاکستان نے جنوبی آفریقہ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کوشش کریں گے آغاز اچھا کریں جبکہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار لگ رہی ہے۔
کپتان جنوبی افریقہ کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ وکٹ پرتھوڑی گھاس ہے اس لیے ابتدا میں بولرز کو مدد کریگی۔
پاکستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے کراچی ٹیسٹ والی الیون اتارنے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کیلئےعمران بٹ اورعابد علی اوپننگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اظہرعلی، بابراعظم، فوادعالم، محمد رضوان مڈل آرڈر میں بلے بازی کریں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی فاسٹ بولرز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ نعمان علی اور یاسرشاہ ٹیم میں بطور اسپیشلسٹ اسپنر شامل ہیں۔
دوسری جانب ٹیموں کے سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رکھی گئی جبک ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبل روڈ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو جنوبی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔