عالمی عدالت انصاف نے ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو عدالت نے قابل سماعت قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی جانب سے درخواست پر 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریر کیا جبکہ ایک جج نےاختلاف کیا۔
عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ عالمی عدالت امریکا کے خلاف درخواست سننے کا اختیاررکھتی ہے جبکہ امریکی اقدام سے ایران کی معیشت کونقصان پہنچا۔
دوسری جانب عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عدالت نے ہمارے قانونی دلائل کو تسلیم نہیں کیا جبکہ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ یہ کیس اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس سے مایوسی ہوئی۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا کی جوہری معاہدے سے نکل جانے کے بعد عائد پابندیوں کوعدالت ختم کرے۔