کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
نجی نیوز ٹی وی کے مطابق آج صبح شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں فوری انمول اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں شہباز شریف کی میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے جب کہ ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔
دوسری جانب انمول اسپتال کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور پولیس کی بھری نفری موجود ہے۔
شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد حکام فیصلہ کریں گے۔