حکومت نے ایک روپیہ ویکسین کی خریداری پر نہیں لگایا،شازیہ مری

545

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج اچھا ہوا ہے کہ دوست ملک نے کووڈ ویکسین بھیجی ہے، حکومت نے ایک روپیہ ویکسین کی خریداری پر نہیں لگایاویکسین کی خریدار نہیں بلکہ حکومت کے پاس سینیٹ الیکشن سے قبل ایم پیز کو رقم دینے کے پیسے ہیں،پیسوں کے ذریعے حکومت اپنے ہی ووٹ خرید رہی ہے اور یہ ہارس ٹریڈنگ ہے،حکومت مذاق بن چکی ہے، جوکروں کی حکومت کو باعزت طریقے سے گھر چلے جانا چاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس وقت کی حکومت اپنے ایکشن سے بتا چکی ہے کہ انکو عوام کی کوئی فکر نہیں،وفاقی حکومت سندھ حکومت کو ویکسین منگوانے کی اجازت نہیں دے رہی،صوبوں کے ساتھ اس سے بڑھ کر دشمنی کیا ہوگی؟