سکھر، پولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

138

سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ آباد کی حدود جعفرآباد کے قریب پولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد ،ہلاک خطرناک ڈاکو تین ہفتے قبل سوسائٹی اے ون سپر اسٹور ڈکیتی کی واردات ملوث تھے ، ایس ایس پی سکھرعرفان سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوو¿ں کی شناخت حمید عرف شیر اوڈھو اورااعلی خان کے نام سے ہوئی ہے جو 10 جنوری 2020 کو سوسائٹی کے قریب واقع اے ون سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کرکے موقع سے فرار ہوگئے تھے ،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سپر اسٹور مالک عمران چنا موقع پر جاں بحق جبکہ منیجر علی نواز جتوئی زخمی ہوگیا تھا، جو بعدازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے نجی اسپتال میں ہی دم توڑ گیا تھا۔ ہلاک ڈاکو ڈکیتی چوری، ہاو¿س رابری پولیس مقابلوں دیگر سنگین وارداتوں اور مقدمات میں سکھر، کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں انتہائی مطلوب تھے، ہلاک ڈاکوو¿ں کا کرمنل ریکارڈ و تفصیل کی معلومات دیگر اضلاع سے لی جارہی ہے، ہلاک ڈاکوو¿ں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر سکھرسے گھوٹکی جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میںدس سے زائد مسافر زخمی ہو گئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ایمبولینسز و دیگر گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو روہڑی اسپتال پہنچایا، جہاں پر ان کو طبی امداد دی گئی۔ پولیس نے وین اپنی تحویل میں لے لی۔