اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن ) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ٹیلیفون پر بات چیت کا ڈرامہ کیا، عمران خان نے پارٹی کے لوگوں کی کالز لیکر میڈیا کا وقت ضائع کیا، تحریک انصاف نے 18 بینک اکاو¿نٹس چھپائے ،ان کو فارن فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا، حکمرانوں کے ڈھونگ، ڈرامے اور ناٹک اب نہیں چلیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے آچکے، وزیراعظم نے کہا اوپن ٹرائل کی حمایت کرتا ہوں، اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی وکیل کہتے ہیں سب کچھ خفیہ رکھا جائے، یہ صرف ٹی وی پر کردار کشی ہی کر سکتے ہیں۔