اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمر شیخ ڈیتھ سیل سے عام بیرک میں منتقل ۔ امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ جیو نیوزکی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ اور دیگر کو ڈیتھ سیل سے عام بیرک میں منتقل کردیا گیا جب کہ ریسٹ ہاو¿س کا تعین ہونے کے بعد ملزمان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز میں ملزمان کو ریسٹ ہاو¿س منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ عمر احمد سعید شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاو¿س میں خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت ہوگی جبکہ عمر شیخ کی عمر رسیدہ والدہ کو بھی لاہور سے خصوصی طور پر بیٹے سے ملاقات کے لیے ریسٹ ہاو¿س لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کو جیل سے ریسٹ ہاو¿س سخت سیکورٹی میں منتقل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عدالت عظمیٰ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دیا تھا۔