امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسپیس پروگرام ایران کے بیلسٹک میزائل کوفروغ دے سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بیان پر تہران نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسپیس پروگرام تجارت بڑھانےکےلیےہے،کسی معاہدےکی خلاف ورزی نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے بیان پر کہا ہے کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدےکی تعمیل پرواپس آیاتوامریکابھی ایساہی کرےگا تاہم ایران سےبراہ راست بات چیت اورتجویزماننےسےقبل مشاورت کریں گے، معاملےپراتحادیوں،شراکت داروں اورکانگریس سےمشاورت کی جائےگی۔
دوسری جانب یورپی یونین بھی نیوکلیئر ڈیل کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، ترجمان ای یوفارن پالیسی چیف نے کہا کہ ایران جوہری معاہدےکی بحالی کےلیےسخت محنت کررہاہے۔