مراد سعید کااستعفے نہ دینے پر اپوزیشن پر طنز

423

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے استعفے نہ دینے پر اپوزیشن کے اراکین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نےکہاتھا استعفے منہ پر ماریں گے، ان کی ہمت ہی نہیں کہ یہ استعفے دےدیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مراد سعید کے اظہار خیال پر اپوزیشن اراکین نے جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگانے شروع کردیے، ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان بیٹھ جائیں ایسے ایوان چلانا مشکل ہے،مراد سعید اپنی تقریرختم کریں۔

مرادسعید نے کہا کہ اپوزیشن کوشورمچانا ہے تومچائے میں اپنی بات مکمل کروں گا،اپوزیشن مجھے اسلیے نہیں بولنے دے رہی کہ انھیں پتاہے میں نے کیا بولنا ہے،یہ ارکان اپنے لیڈرز کی طرح قبضہ مافیا ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں اوپن بیلٹ کےذریعے  ووٹنگ ہو، لیکن پی ڈی ایم کے اراکین چھانگا مانگا کی سیاست چاہتے ہیں، ہم چاہتےہیں سینیٹ میں خریدو فروخت بند ہو۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات کا مزید کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کے لوگ  منتخب ہی لوٹ مار کے لیے ہوتے ہیں،اپوزیشن نے کہا تھا 31 جنوری کے بعد حکومت چلی جائے گی، آج یہاں بیٹھے ہیںاسٹیل مل کی حالت اچھی ہوتی تو انکےوزیرخزانہ اسٹیل مل کیساتھ پی آئی اےمفت میں دینےکانہ کہتے۔