سکھر ،پیٹرول کی قیمتو ں میں اضافے کیخلاف شہریوں کا احتجاج

307

سکھر (نمائندہ جسارت) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری ،پیٹرولیم مصنوعات،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے سکھر کی مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نصیر گوپانگ،فقیر امام الدین محمدانی ، وقار سومرو و دیگر کی قیادت میں چنگ چی رکشے کا علامہ جنازہ نکال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے عوام کی چیخ و پکار بھی موجودہ حکومت کو سنائی نہیں دے رہی ہے ایسا لگتا ہے عمران حکومت عوام کا معاشی قتل عام کرنے پر تلی ہوئی ہے ملک کی غریب اور مظلوم عوام دہرے عذاب کی زندگی بسر کررہی ہے،پیٹرول ،بجلی ،گیس سمیت سبزی اشیاخورونوش کی قیمتوں نے غریب عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔ سماجی رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت حکومت وقت کے ذمے داروں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے سمیت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔