ضلع لاڑکانہ کے شہر باڈہ کیلیے وفاق کا گرڈاسٹیشن کامنصوبہ،مکینوں کاظہار تشکر

182

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے ضلع لاڑکانہ کے سب سے بڑے شہر باڈہ کو الگ سے گرڈ اسٹیشن دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنما ڈاڈو اللہ بخش انڑ کی ظہرانہ دعوت پر وفاقی وزیر اسد عمر کی لاڑکانہ آمد کے دوران باڈہ شہر کے سماجی رہنما غلام مصطفی چانڈیو کی جانب وفاقی وزیر اسد عمر کو ایک لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے سب سے بڑے شہر باڈہ کو الگ سے بجلی کی گرڈ اسٹیشن کی منظوری، شہر کو چاروں طرف سے رنگ روڈ اور پیور بلاک کی درخواست دی گئی جس کے بعد وفاقی حکومت نے تمام مسائل کو نظر میں رکھتے ہوئے باڈہ شہر کو الگ گرڈ اسٹیشن فراہم کرنے کیلیے پرپوزل تیار کرلیا ہے۔دوسری جانب پرپوزل تیار ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے جنہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔