دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں سومر میمن محلے کے رہائشیوں نے سوئی گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی جانب سے ایم پی اے شجیلہ لغاری ہائوس کے سامنے دھرنا دیا ۔ مظاۃرین سماجی رہنما پروفیسر محمد عرفان کلہوڑو، محمد حسن لونڈ، احمد کھوکھر، فاروق سولنگی اور شاہد عباسی سمیت دیگر نے کہا کہ ایم پی اے شجیلہ لغاری کے گھر میں گیس موجود ہے مگر انکے قریب سومر میمن محلے میں گیس کی سہولت موجود نہیں ہے۔ مظاہرین نے ایم این اے رفیق احمد جمالی، ایم پی اے پیر مجیب الحق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اس بات کا نوٹس لیں۔