لاڑکانہ ڈویژنل کووڈ 19 ویکسینیشن سینٹر کی تکمیل مکمل ہو گئی

357

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ڈویژنل کووڈ 19 ویکسینیشن کی تکمیل مکمل کر لی گئی، جلد ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاڑکانہ کی جانب سے کووڈ 19 ویکسینیشن سینٹر کی تکمیل مکمل کرلی گئی ہے، چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کے مطابق ویکسینیشن سینٹر کو ڈویژن سطح پر بنایا گیا ہے جو کہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں تعین کردہ افراد کو کووڈ 19 ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کرے گا جبکہ جیکب آباد، شکارپور، کندھکوٹ کشمور اور شہدادکوٹ اضلاع کے متعلقہ فوکل پرسنز سینٹر پر موجود ہوںگے تاہم پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فہرستوں کے مطابق کووڈ 19 ویکسینیشن متعلقہ افراد کو لگائی جائے گی ،سینٹر میں کسی بھی شخص کو ممکنہ ری ایکشن کیلیے طبی سہولیات فراہم کرنے کیلیے الگ انتظام کیے گئے ہیں جبکہ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اور عملے کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے اور ویکسین کو اسٹور کرنے کیلیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔