ڈیڈ لائن گزر گئی‘ عمران خان آج بھی وزیراعظم ہیں‘ شیخ رشید

149

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی‘ پی ڈی ایم دیکھ لے عمران خان آج بھی وزیراعظم ہیں‘عمران خان کے مستعفی ہونے کا خواب دیکھنے والے اپنے استعفوں سے بھی بھاگ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں‘ ان کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے بھی ان کی جیب میں رہ جائیں گے‘ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور اس کے اتحادی ہی کامیاب ہوںگے‘ پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے جلوس، لانگ مارچ کرلے‘ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی‘ مولانا فضل الرحمن کو بھی سمجھ آگئی ہے‘ اس لیے ان کے بیانات میں تبدیلی دیکھی ہے۔