مہنگائی کی شرح اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہوگئی، اسد عمر

79

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، اب افراط زر 5.8 سے کم ہوکر 5 اعشاریہ 7 فیصد رہ گیا ہے، جولائی 2018ء میں پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا لیکن اب افراط زر 5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔