کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن سے متعلق بیان سامنے آگیا۔بلاول کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن پراستعفا دینے میں ناکام ہوئے ہیں، وزیراعظم کا استعفا دراصل ان کی ناجائز حکومت کیلیے باعزت موقع تھا اور وزیراعظم باعزت طریقے سے استعفا دے کر منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوریت کو آگے بڑھاسکتے تھیجسے سلیکٹڈ نے گنوا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر تاریخی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کو مسلط کردیا ہے، امید ہے کہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہمارے پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں زیربحث آئے گا۔بلاول کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اپنی واضح شکست سے بچنے کے لیے قوانین میں تبدیلی سے حکومتی مایوسی عیاں ہوچکی ہے، سینیٹ انتخابات ثابت کردیں گے کہ حکومت کی بنیادیں غیرمستحکم ہیں، صرف وہی حکومت عوام کی خدمت کرسکتی ہے کہ جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔