ثناء اللہ کی آزادی اور اس پر بنائے گئے مقدمات ختم ہونا امن کی جیت ہے، حسین ڈاہری

275

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی قافلے پر پولیس گردی، قافلے میں شامل خواتین کی تذلیل، رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کا سلسلہ 28ویں روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر قوم پرست رہنما حسین ڈاہری نے کہا کہ نوجوان ثناء اللہ کی آزادی اور اس کے اوپر بنائے گئے مقدمات ختم ہونا امن کی جیت ہے۔ انعام سندھی اور دیگر کی آزادی کے لیے بھی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے دوران لوگ سردی میں اپنے گھر بار چھوڑ کر لاپتا قومی کارکنوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور یہ جدوجہد زندگی کی آخری سانس تک جاری رہے گی۔