لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ ضلع کے گاؤں گھوگھاری میں چار بچوں کے والد اختر بھٹی بجلی کی 11 ہزار وولٹ سے کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہوئے جسے اہل خانہ کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کی ۔ ورثا کے مطابق اختر بھٹی اپنی زرعی زمین میں خراب بجلی کی مرمت کے دوران 11 ہزار وولٹ کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہوئے جسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب متوفی کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔