ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)مکلی کے قریب گائوں ستار پالاری کے رہائشی بوڑھے شخص دریا خان پالاری نے مکلی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل میری بیٹی عزیزاں کو اسکے شوہر مقدر پالاری اور اسکے ساتھی جیئو پالاری نے نوری آباد تھانے گائوں عظیم ویسانی پالاری میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا تھا اور نوری آباد پولیس نے ایک مقدر پالاری کو گرفتار کرلیا تھا مگر اسکا دوسرا ساتھی جیئو پالاری جو میری بیٹی کے قتل میں شامل تھا ابھی تک گرفتار نہیں ہوا ہے جوکہ مجھے کیس سے ہاتھ اٹھانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جسکی وجہ سے مجھے جانی و مالی نقصان کا خطرہ بھی ہے۔ انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کے دوسرے قاتل کو فوری گرفتار کیا جائے۔