شہباز شریف اور حمزہ کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

134

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف و ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2فروری بروز منگل سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لا کر پیش کیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے شہباز شریف کے وکلا کو نیب گواہان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلسل عدم پیشی پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی رابعہ عمران ،سلمان شہباز ،یوسف ہارون اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا ہے اور انکی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد کے معاملے پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کی ہے۔