تفتان (آن لائن ) پاک ایران بارڈر کے سرحدی شہر تفتان میں پچھلے 6مہینوں سے بند دوستانہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا ہے تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے سے مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے پاک ایران بارڈر تفتان سے متصل تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کو ایرانی سرحدی حکام نے پچھلے 6 مہینوں سیتجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کر دیا تھا جسے آج دوبارہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا زیرو پوائنٹ کھلنے سے پاکستان گیٹ میں ایرانی اشیا کی ترسیل شروع ہوگئی روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیویز ذرائع کے مطابق آج سے زیرو پوائنٹ گیٹ باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کے کھل گیا ہے زیرو پوائنٹ سے صرف ایرانی اشیا کی درآمدات ہورہی ہے پاکستان سے اشیا کی برآمدات تاحال بند ہے تاجروں نے حکومتی حکام سے اپیل کی کہ پاکستانی اشیا کی برآمدات کو کھولنے میں اپنا کردار ادا کریں۔