ڈی ایم نے وزیراعظم کا تکبر خاک میں ملا دیا، فیصل کریم کنڈی

246

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان کا غرور اور تکبر خاک میں ملا دیا ہے، زیر تربیت کپتان کے اقتدار کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، پیپلز پارٹی سلیکٹڈ وزیراعظم پر پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ہر طرف سے وار کرے گی۔ عمران خان پہلے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے ملنا گوارہ نہیں کرتے تھے آج تحریک عدم اعتماد کا خوف عمران نیازی کو زمین پر لے آیا ہے۔ عمران نیازی پہلے اراکین اسمبلی کو پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کو رشوت کہتا تھا اب پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت اراکین قومی اسمبلی کو 50 کروڑ روپے دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کے اپنے ایم پی ایز قبضہ مافیا قرار دے رہے ہیں۔