دادو، خاتون سے زیادتی کا جرم، پولیس اہلکار کو بیس سال قید، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

140

دادو (نمائندہ جسارت) میہڑ کے علاقے میں واقع درگاہ سعدی موسانی پر حاضری کے لیے آنے والی زائر خاتون سے پولیس اہلکار کی جانب سے جنسی زیادتی کے کیس کی دادو کی فورتھ ایڈیشنل سیشن جج قاضی محمد نعیم کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس اہلکار عبدالعزیز پیرزادو پر خاتون فرزانہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر بیس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم پولیس اہلکار نے ایک سال قبل درگاہ سعدی موسانی پر حاضری کے لیے آنے والی زائر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ نؤں گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔