لاڑکانہ، چانڈکا اسپتال میں ڈائیلاسز مشینیں بند

402

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) چانڈکا اسپتال کے نیفرالوجی وارڈ میں آر او پلانٹ کے پانی کی دو موٹریں خراب ہونے کے باعث 24 ڈائیلاسز مشینیں بند ہوگئیں، جس کے باعث دور دراز علاقوں سے ڈائیلاسز کے لیے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مشنیں بند ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز نہ ہونے پر مریضوں اور تیمار داروں کا سول اسپتال روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ جہاں انہوں نے دھرنا دے کر اسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ دھرنے کے باعث دو طرفہ ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر مریضوں کے ورثا گل حسن، مجاہد و دیگر کا کہنا تھا کہ تین چار روز سے کبھی بجلی اور کبھی آر او پلانٹ کے پانی کے موٹرز جراب ہونے پر ڈائیلاسز کے بغیر واپس بھیج دیا جاتا ہے، چار پانچ سال سے یہ ہی مسائل ہیں کسی نے نہیں سنا، تبھی احتجاج کیا ہے۔ ڈائیلاسز مشینیں بند ہونے کی وجہ سے مریض سکھر، گمبٹ اور دیگر شہروں کی جانب جانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب دھرنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ٹیکنیشن طلب کرکے خراب مشینوں کی مرمت کرکے مریضوں کو علاج فراہم کیا۔