تصفیہ طلب علاقائی مسائل میں ترکی کا تعاون اہم ہے‘ ایران

123
استنبول: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف میزبان ہم منصب مولود چاوش اولو کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات اور علاقائی مسائل میں انقرہ کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ترکی کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انقرہ حکام کے ساتھ قفقاز کے علاقے میں قیام امن سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ صدر اردوان کی جانب سے قارا باغ کے معاملے میں 6رکنی تعاون کے پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں اٹھائے جانے سے قبل جوہری سرگرمیاں معطل نہیں کی جائیں گی۔ امریکا کا مطالبہ کسی طور قابل عمل نہیں ہے۔