حکومت دھاندلی زدہ مینڈیٹ کی مالک ہے، حمزہ شہباز

123

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی زدہ مینڈیٹ کی مالک ہے، باغات کا شہر کچرا کنڈی بن چکا، حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکمران جھوٹ بولنے کا کوئی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ کا تعلق2020ء سے ہے، مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمران جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان جو کبھی گندم، چینی اور کاٹن برآمد کرنے والا ملک تھا موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے درآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے، حکومت کے گردشی قرضے 2400 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ مینڈیٹ کی مالک ہے، جو حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کا چوری کر کے اپنی حکومت بنا رکھی ہے، سچ سچ ہی ہوتا ہے اور جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے۔