کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں لیویز فورس نے بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا، ملزمان فرار ہوگئے۔ لیویز کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں کے ذریعے اسلحہ نامعلوم مقام پر لے جایا جا رہا تھا کہ گشت پر مامور اہلکاروں کو د یکھ کر ملزمان موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اسلحے میں 2 عدد ایس ایم جی، 3 ٹی ٹی پستول، 40 ایل ایم جی اور مختلف بور کے ہزاروں کارتوس شامل ہیں، لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔