اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کورونا ویکسین لگوا لی

475

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کو کورونا وائرس کی پہلی خوراک دی گئی۔

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت اور شکرگزار ہوں  تاہم اس وبائی بیماری کے ساتھ جب تک ہم سب محفوظ نہیں ہوں گے ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔

انتونیو گوئترس نے لوگوں سے بھی جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے ترقی یافتہ اور عالمی معیشتوں پر زور دیا کہ وہ غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی منصفانہ فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں موجود کورونا کی نئی قسم کی 6 افریقی ممالک میں تشخیص ہوچکی ہے اور خدشہ ہے کہ جنوبی افریقہ میں موجود کورونا کی نئی قسم دیگرممالک میں بھی موجود ہوسکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سے افریقہ میں کورونا کی دوسری لہر طویل ہوسکتی ہے اور نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔