حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی، شہر بھر میں پارکنگ اور ٹھیلوں، پتھاروں کے لائسنس اور ٹھیکے بھی رد کردیے ہیں۔ عدالت کی طلبی پر ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو اور ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔