لاڑکانہ ،ناقص کارکردگی پر 30 پولیس افسران و اہلکار معطل

234

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات، ناقص کارکردگی اور فرائض میں لاپرواہی برتنے والے 30 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اور سپاہی ملازمتوں سے برطرف، 30 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ، متعدد تھانوں پر تعینات ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر کے انکریمنٹ روک دیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل علی بخش شاہانی اور اہلکار اظہر علی نوناری کو نوکریوں سے برطرف کرکے ایس ایچ او رتودیرو، ایس ایچ او ڈوکری، ایس ایچ او بقاپور اور ایس ایچ او کنگا سمیت 20 سب انسپکٹرز کے دو دو سال کے انکریمنٹ ختم کردیے گئے، ہیڈ محررز طالب حسین کسر، محمد ملوک سرگانی، ضمیر حسین ڈہر، ذوالفقار علی چانڈیو، قربان علی انڑ، اکبر علی جونیجو اور محمد نواز ناریجو کے انکریمنٹ روک دیے گئے، اے ایس آئی الطاف علی عباسی، اشرف علی ناریجو اور محمد ہارون جھتیال سمیت 10 اے ایس آئیز کی دو دو سال کے انکریمنٹ ختم کردیے گئے، اہلکاروں فدا حسین، سرفراز علی، نظر محمد، مہتاب علی، زاہد حسین، ہمت علی اور نثار علی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو فار فیوچر اور سینچوئر کی سزا دے کر ان کے انکریمنٹ روک دیے گئے جبکہ اہلکار وزیر علی، نواب علی اور محمد خان سمیت 30 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ بند کردیا گیا ہے، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔