وزیراعلیٰ سندھ نااہلی کیس،انتظار کرنا بہتر ہوگا ، عدالت عظمیٰ

131

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کے موقع پر قرار دیا ہے کہ معاملے سے متعلق دوسرے کیس کے فیصلے تک انتظار کرنا بہتر ہوگا،کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کیس میں لارجر بینچ بنانے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے،اسی مسئلے پر جسٹس فائز عیسیٰ کے کیس میں فیصلہ بھی محفوظ ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ نظر ثانی کیس میں ججز کے بیٹھنے کا نکتہ انتہائی اہم ہے،دوسرے کیس کے فیصلے تک انتظار کرنا بہتر ہوگا۔بعد ازاں معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔