امریکہ میں ٹینیس کے رہائشی ایک شخص نے ایک بڑی پیڈل فش پکڑی اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ اس کے بارے میں اس نے کہا کہ اگر اس نے اسے وزن کیے بغیر جھیل میں چھوڑا نہ ہوتا تو ریکارڈ توڑ سکتا تھا۔
رابرٹ لیونگسٹن نے امریکی پیڈل فش کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں وہ چیروکی جھیل پر اپنے دوست کے ساتھ مچھلی پکڑ رہا تھا۔
لیونگسٹن نے کہا کہ اس نے ابتدا میں سوچا تھا کہ اس نے ایک کیٹفش کو پکڑا ہے اور اسے دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہ پیڈل فش ہے، ایک ایسی مچھلی جس کے بارے میں اس نے پڑھا تھا کہ اسے پکڑنا مشکل ہے۔