پی ڈی ایم کے تحفظات حل کرلیے جائینگے ‘پرویز اشرف

269

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری طریقہ کار ہے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض جماعتیں آن بورڈ ہیں اور یہ ایک جمہوری طریقہ کار ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں اس معاملے پر بعض سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں جو پی ڈی ایم کے فورم پر مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے دور کیے جائیں گے ان کی جماعت چاہتی ہے کہ پہلے حکومت کے خلاف تمام آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کو زیادہ اکثریت حاصل نہیں ہے، موجودہ حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔