لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ منصورہ میں عظیم الشان علما کنونشن آج شام ساڑھے 5 بجے منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام دینی مسالک کے علما شریک ہوں گے اور سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ علما کنونشن کی صدارت شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک کریں گے۔ مہمانان اور مقررین میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، مہتمم جامعہ اشرفیہ حافظ فضل الرحیم اشرفی، مہتمم جامعہ نعیمہ ڈاکٹر راغب نعیمی، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیا اللہ شاہ بخاری، خطیب بادشاہی مسجد سید عبدالخبیر آزاد اور دیگر شامل ہیں۔ قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی ہے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔