سکھر، میونسپل جائیدادوں، دکانوں کے اضافی کرایوں کے متعلق نظر ثانی کی اپیل مسترد

293

سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دکانداروں کی جانب سے میونسپل جائیدادوں، دکانوں کے اضافی کرایوں کے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی۔ بدھ کے روز عدالت عالیہ نے میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایوں کے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نثار میمن، کمشنر میونسپل کارپوریشن محمد علی بلوچ سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔ عدالت نے کارپوریشن کے مقرر کرایے برقرار رکھنے کا حکم دے دیا اور سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نثار میمن نے سکھر میونسپل کارپوریشن کی دکانوں، دفاتر، مکانوں اور اوپن اسپیس کے کرایوں میں اضافے کی رپورٹ پیش کی تھی۔ نثار میمن نے کہا کہ عدالتی حکم پر پیش کردہ رپورٹ میں کرایے مارکیٹ ریٹ پر مقرر کیے گئے ہیں۔