سکھر ،مبینہ پولیس مقابلے قتل کیے گئے نوجوان کے ورثا کا احتجاج

206

سکھر (نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے مالک ڈنو کے ورثا کا سکھر پریس کلب کے سامنے نعش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ،روڈ بلاک کردیا ،ٹریفک کی آمدورفت معطل،سکھر پولیس کے خلاف نعرے بازی ،بالا حکام نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کریں ورثا کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں کے مکین بہیڑی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز پولیس مقابلے میں مبینہ قتل کیے جانے والے مالک ڈنو بہیڑی کی نعش سکھر پریس کلب کے سامنے رکھ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ۔ مظاہرے میں شامل ورثا حاجی محمد ،مراد علی،مائی راجول اورکریم بخش و دیگر نے بتایا کہ ہمارا عزیز مالک ڈنو سیشن کورٹ جھوٹے مقدمات کی سماعت کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں باگڑجی پولیس نے اسے تلاشی کے بہانے روکا اور اسے گرفتار کرکے لے گئی، متعلقہ تھانے کی پولیس نے اس کی رہائی کیلیے بھاری رشوت طلب کی انکار پر تھانہ ائر پورٹ کی حدود باگڑجی میں جھوٹا مقابلہ دکھا کر مالک ڈنو کو فل فرائی کردیا جوسراسرظلم و زیادتی ہے اب پولیس ہمیں شکایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ مظاہرین نے چیف جسٹسآف ،وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ اوروزیر داخلہ سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔