ایرانی جہاز شناخت چھپا کر تیل اسمگل کررہا تھا‘ انڈونیشیا کا الزام

151

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی جہاز کا عملہ تیل اسمگل کر رہا ہے اور جہاز کی شناخت کو چھپا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کی ساحلی پولیس نے اتوار کے روز 2 تیل بردار جہازوں کو ضبط کرنے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں ایک جہاز پر ایران اور دوسرے پر پاناما کا پرچم تھا۔