پاکستان ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے،اسد قیصر

597

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان اور چین نے سفارتی تعلقات کی مضبوطی کےلیے سیاسی اور پارلیمانی فورمز کے مﺅثر استعمال پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ممالک کی پارلیمانی قیادت کا اہم ترین وڈیو لنک اجلاس ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی زانشو نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی،ورچوئل اجلاس میں سی پیک سمیت دوطرفہ
تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی پیک کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے،سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے،دونوں میں 70 سالوں پر محیطِ دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے بھرپور تعاون پر مشکور ہے،راشکئی اکنامک زون سے علاقے کی تقدیر کو بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اس موقع پر چیئرمین این سی پی چائنا نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
اسد قیصر