لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) باقرانی تحصیل کے گاؤں حاجی آچر جتوئی میں گندم کی فصل کو زرعی پانی دینے کے لیے جنریٹر پر ٹیوب ویل چلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین کسان مختار علی، صدام علی اور نظام شیخ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخمی مختار علی کے جسم کا 80، صدام کا 50 اور نظام کا 30 فیصد جسم جھلسنے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں طبی امداد دی گئی۔دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک زخمیوں کا علاج جاری تھا۔