سکھر( نمائندہ جسارت)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھرکی جانب سے سکھر ، خیرپور اور گھوٹکی اضلاع کے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری2021ء مقرر، لیٹ فیس کے ساتھ 25 اپریل 2021ء تک فارم جمع کرائے جاسکیں گے ،تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکرٹری / انسپکٹر آف انسٹیٹیوٹ رفیق احمد پلھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکھر ڈویژن کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، خیرپور کے تعلیمی سال 2020-21ء کے لیے امتحانات میں حصہ لینے کے سلسلے میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے نویں اور دسویں جماعت کے امیدواروں کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2021ء مقرر کی گئی ہے جبکہ 26 فروری تا 16 مارچ تک لیٹ فیس 500 روپے،17 مارچ تا 4 اپریل تک 700 روپے اور 5 اپریل تا 24 اپریل 2021 ء تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق آخری تاریخ کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا ۔مزید معلومات کے لیے متعلقہ تعلیمی داروں کے طلبہ اپنے اسکولوں کے توسط سے تعلیمی بورڈ سکھر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔