ٹھٹھہ، نجی ٹی وی چینل کے نیوز ڈائریکٹر کو دھمکیوں کیخلاف احتجاج

647

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پریس کلب مکلی کے صحافیوں کی جانب سے حیدر آباد کے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے نیوز ڈائریکٹر رئوف چانڈیو کو ملنے والی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ حیدر آباد کے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے نیوز ڈائریکٹر رئوف چانڈیو کو ملنے والی دھمکیوں کیخلاف پریس کلب مکلی میں احتجاجی مظاہرہ پریس کلب مکلی کے صدر سید گل شاہ، احمد خان خشک، محمد ایوب ملاح، حنیف جاکھرو، رمضان میمن، عمر کنبھار، شیراز واریو، ایم ایچ کنبھار اور بشیر کنبھار کی قیادت میں کیا گیا، جس میں مکلی پریس کلب کے صحافیوں کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر سید گل شاہ، احمد خشک، ایوب ملاح اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں، حیدر آباد کے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے نیوز ڈائریکٹر رئوف چانڈیو کو دھکیاں دی جارہی ہیں، جس کی سختی سے مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ رئوف چانڈیو کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کو گرفتار کرکے صحافیوں میں پھیلنے والی بے چینی کو دور کرکے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی ذمے داری بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔