مریم نواز نے بختاور زرداری کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا

178

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز نے بختار زرداری کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول کی بہن بختاور کی شادی حکومت مخالف پی ڈی ایم تحریک کے اندرونی اختلافات عیاں کرنے کا باعث بن گئی ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی سینئر
نائب صدر بختاور کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔مریم نواز اپنی مصروفیات کی وجہ سے 30 جنوری کو کراچی کے بلاول ہائوس میں شیڈول شادی کی تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر ہوں گی۔ اس سے قبل یہ بھی انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان کو بختاور زرداری کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔منگل کے روز جب مولانا فضل الرحمان سے بختاور زرداری کی شادی میں شرکت سے متعلق سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں ، کیا آپ بھی جائیں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کونسی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں ہے ، مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں اس شادی میں مدعونہیں ہوں۔