لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب گواہان پر جرح کے لیے شہباز شریف کے وکلا کو طلب کرلیا۔