تہران: ملا عبدالغنی کی سربراہی میں طالبان کا وفد تہران پہنگیا جہاں ایران کے حکام نے اُن کا استقبال کیا۔
غیر ملکی نیوز اجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا وفد تہران پہنچ گیا جہاں ایرانی محکمہ خارجہ نے اس وفد کا استقبال کیا۔
طالبان کا وفد ایران کے دورے کے دوران ایران کے اعلی حکام، وزیر خارجہ اور ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے ساتھ ملاقات کرکے افغانستان میں امن عمل اور اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان افغان امن عمل کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔