اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک رصد گاہ اور ایک خلائی میوزیم ہوگا جو نہ صرف چاند نظر آنے والے مسئلے کو حل کرے گا بلکہ ماہرین فلکیات کو خلا کے مطالعہ کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق شکرپاریان میں یہ رصد گاہ قائم کی جائے گی جہاں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی (ایم او ایس ٹی) کی درخواست پر اس سائٹ کو منظور کیا ہے۔
یہ پاکستان یادگار کے قریب قائم کیا جائے گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹکنالوجی میں خلائی سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فضل محمود خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا رصد گاہ ہوگی جو چاند کو دیکھنے سے متعلق مغربی طرز کو اپنائے گی۔