اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اثاثے نیلام کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اثاثے گروی رکھنے کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نالائق اور چوروں نے ملک کو نیلام گھر بنا دیا۔ نواز شریف کے دور میں منصوبے بن رہے تھے اور اب نیلام ہورہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں منصوبے بن رہے تھے جبکہ نئے پاکستان میں منصوبے نیلام ہو رہے ہیں۔ نوازشریف اور شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا تھا ۔نالائقوں نااہلوں اور چوروں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے منصوبے بنائے اور نالائق ، نااہل اور چور منصوبے اور اثاثے بیچ رہے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان اور پارکس آباد کئے تھے نئے پاکستان میں کھیلوں کے میدان اور پارکس کو نیلام کیا جا رہا ہے۔