تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ حکومت نے انڈونیشیا سے ضبط کیے جانے والے جہاز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل انڈونیشیا نے اعلان کیا تھا کہا س نے ایران اور پاناما کے پرچم لہراتے تیل بردار جہازوں کو ضبط کرلیا ہے۔ انڈونیشیا کے کوسٹ گارڈز کے مطابق جہازوں کو غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کے شبہے میں قبضے میں لیا گیا ہے۔