سراج الحق کی سرفراز احمدسے ملاقات بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

255
سینیٹر سراج الحق مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد سے بھائی نثار احمد کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے بھائی نثاراحمدکے انتقال پر ان کے گھر جاکر ملاقات و اظہار تعزیت کیا ۔ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد اصغر ، امیرجماعت اسلامی کراچی
حافظ نعیم الرحمن،نائب امرا کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، عبد الوہاب ،سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان ،ڈپٹی سیکرٹری یونس بارائی ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر مرحوم کے نواسے اور اعجاز احمد کے حافظ بچوں سے تلاوت کرائی اور آخر میں مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی۔دریں اثنا مرحوم کے انتقال پر نائب امرا برجیس احمد،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر، محمد اسحاق خان،ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، حافظ عبد الواحد شیخ،عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ِڈپٹی سیکرٹریز اطلاعات صہیب احمد، نذیر الحسن ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔