راولپنڈی ( آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں آصف زرداری کی اپیلوں کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی، عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو آئندہ تاریخ پر تیاری سے آنے کی ہدایت کردی جبکہ قرار دیا کہ اپیلیں روزانہ کی بنیاد پر سنی جائیں گی۔ پیر کو کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔کیس میں ملزم سابق ڈی آئی جی سعود عزیز کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ کیس کے تمام فریقین آئندہ تاریخ پر تیاری سے آئیں 8 مارچ سے روزانہ اپیلیں سنیں گی۔