کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا جہاز جیوانی کے قریب کھلے سمندرمیں روٹین کی پیٹرولنگ پر تھا کہ الیوسفی نامی مشکوک بوٹ کو دیکھا گیا تواس بوٹ کی جانچ پڑتا ل کی گئی اس دوران انکشاف ہوا کہ اس بوٹ سے 28,000 لیٹر ایرانی ڈیزل جو غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا۔ فوری طور پر بوٹ پر موجود 7 اسمگلروں کو گرفتار کر کے بوٹ کو تحویل میں لیا گیا ۔